انتخابی مہم میں فوٹو شاپ کا غلط استعمال۔ خاتون امیدوار اپنے انتخابی پوسٹر کی تصویروں سے بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔
امین اکبر جمعرات 26 اپریل 2018 23:50
تائپے ،تائیوان میں ایک مقامی امیدوار خاتون حال ہی میں سوشل میڈیا پر سب کے مذاق کا نشانہ بن کر رہ گئی ہیں۔دراصل وہ اپنی عام زندگی میں اپنی مہم والے پوسٹرز سے بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔
سیاسی دنیا کے لیے تصاویر کی ایڈیٹنگ والے سافٹ ویئرز کا استعمال کوئی انجانی چیز نہیں ہے۔ بہت سے سیاستدان انتخابی مہم والے پوسٹرز پر تصاویر بنوانے کے لیے فوٹوشاپ کا سہارا لیتے ہیں۔
(جاری ہے)
اس بات کا نوٹس اس وقت لیا گیا جب وانگ نے اپنے فیس بک پروفائل پر مہم سے متعلق ایسی تصاویر اپلوڈ کیں جن میں وہ پوسٹر کے ساتھ کھڑی ہیں۔
صارفین نے جب دیکھا کہ حقیقی وانگ اور پوسٹر میں موجود وانگ دونوں بالکل مختلف ہیں انہوں نے اس بات پر مذاق کرنا شروع کر دیا۔ایک صارف نے اس کی تصویر پر تبصرہ کیا کہ کیا وہ اپنی پوتی کی مدد کر رہی ہے؟ ۔ دوسرے نے ازراہ مذاق پوچھا، "ان میں سے امیدوار کون ہے؟"
جلد ہی یہ تصاویر ہر طرف پھیل گئی اور نیوز ویب سائٹس نے بھی انہیں شائع کر دیا۔ اب وانگ کے لیے اس کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ مہم ختم ہونے کے بعد جم جوائن کر کے پوسٹر جیسی وانگ نظر آنے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے سیاسی مہم والی بہت سی تصاویر اپنے فیس بک پیج سے ہٹا لی ہیں تاہم اس سے قبل ہی تصاویر آن لائن گردش کرنا شروع ہو گئی تھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.