اسلام آبادپولیس کی کارروائیاں، شراب فروش اورچور گرفتار

ملزم مجید مسیح کے گھر سے 400 بوتلیں شراب برآمد ہوئی، چور محمد عقیل سی9موبائل، لیپ ٹاپ ، موٹرسائیکل ودیگر اشیاء برآمد کی گئیں

جمعہ 27 اپریل 2018 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) سی آئی اے پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار ،ملزم سی400 بوتلیں شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیکٹر ایف سیون فور جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک ملزم مجید مسیع گرفتار کرلیا ،ملزم سی400 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ ملزم کے گھرسے ڈھکن سٹکر اور خالی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر میں ملزم شراب تیار کر فروخت کرتا تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ کوھسار میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی سی آئی پولیس ٹیم کو شاباش اور پولیس کو مزید کاروائی تیز کرتے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثناء چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم محمد عقیل سے 9 مو با ئل فون ، لیپ ٹا پ ، ایک موٹرسائیکل اور دیگر اشیا بر آمد کرلی۔ مزید تفتیش جار ی ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم کی اعلی کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :