Live Updates

تحریک انصاف یا ن لیگ، گیلپ کے حالیہ سروے میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

امریکی گیلپ سروے کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 26 اپریل 2018 22:10

تحریک انصاف یا ن لیگ، گیلپ کے حالیہ سروے میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) گرتی پڑتی مسلم لیگ ن کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ امریکی گیلپ سروے کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب کرپشن کے الزامات اور دوسی جانب اندرونی خلفشار نے حکمران جماعت کو کمزور سے کمزور ترین کر دیا۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کے معاملے کے ساتھ چھڑ چھاڑ اور اس طرح کے دیگر معاملات نے مسلم لیگ ن کی عوامی ساکھ کو بھی بے حد متاثر کیا ہے۔جس کے باعث لوگوں نے اگلے الیکشن میں حکمران جماعت کوووٹ دینے سے بھی انکار کرنے کا اظہار شروع کر دیا۔تاہم امریکی گیلپ سروے کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔سروے کے مطابق عوام میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت 36 فیصد ہے جب کہ اس کی سخت سیاسی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت 24 فیصد اور ملک کی تیسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی کی مقبولیت صرف 17 فیصد رہ گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات