محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر پوسٹنگ عارضی طورپر روک دی

جمعہ 27 اپریل 2018 00:00

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر پوسٹنگ عارضی طورپر روک دی،ڈی پی آئی ایلیمنٹری کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ای ایس ای،ایس ای ایس ای ،پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تقرروتبادلوںکیلئے پراسس کو فی الحال روک دیا گیا ہے جبکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز ایلیمنٹری پنجاب کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ سے صوبہ کے ہزاروں مردوخواتین اساتذہ متاثر ہونگے۔یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر یکم اپریل سے پابندی ہٹا دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :