Live Updates

عمران خان نے سندھ کی سب سے تگڑی سیاسی وکٹ اڑا لی

سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے معاملات طے پا گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 26 اپریل 2018 21:38

عمران خان نے سندھ کی سب سے تگڑی سیاسی وکٹ اڑا لی
حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26اپریل 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے بعد سندھ میں قدم ڈال دئیے ، 2 اہم ترین وکٹیں گرنے کو تیار ہے۔سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی کے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے معاملات طے پا گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مبطابق انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جار ی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی لوگ اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔

اس حوالے سے تحریک انصاف میں کافی بڑے بڑے سیاسی ناموں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے بعد سندھ میں قدم ڈال دئیے ، 2 اہم ترین وکٹیں گرنے کو تیار ہے۔تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا سے رابطہ کرلیا۔ سابق صوبائی وزیر اور سابق سپیکر قومی اسمبلی کے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے معاملات طے پا گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات