نجم سیٹھی نے حسن علی کے واہگہ بارڈر واقعے پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:51

نجم سیٹھی نے حسن علی کے واہگہ بارڈر واقعے پر بھارتی اعتراض مسترد کر ..
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے حسن علی کے واہگہ بارڈر واقعے پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی میٹنگز کے موقع پر بھارتی صحافی کی جانب سے جب اس بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے کہاکہ کرکٹرز پہلے بھی واہگہ بارڈر پر جاتے رہے ہیں۔ فاسٹ بولرز وہی کرتے ہیں جو ان کا دل چاہے، میں اس بات کو اہمیت نہیں دیتا، ویسے بھی میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ورنہ آپ اس میں بھی سیاست شامل کرلیں گے۔