سوشل میڈیا پر کھوکھلے تبدیلی کا واویلا مچانے والی جماعت بے نقاب ہو چکی ہے ،سکندر شیرپائو
صوبائی حکومت نے صوبے کو ترقیاتی کاموں کے نام پرمسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے، بی آر ٹی منصوبے پر ابھی بھی 60فیصد کام کرنا باقی ہے جو ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد عوامی خدمت نہیں بلکہ وزیراعظم کی کرسی کا حصول ہے، جلسے سے خطاب
جمعرات 26 اپریل 2018 23:31
(جاری ہے)
اس موقع پر پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اور اے این پی کے سرکردہ کارکنوں اور عہدیداروںمتقی شاہ،شاکراللہ،محمد بشیر،محمد یوف اللہ،محمد سمیع شاہ،زاہداللہ،محمد عظیم اور جاوید خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
سکندر شیرپائونے کہا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود ہے اور حقیقت میں صوبہ خیبر پختونخوا اور باالخصوص پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے جس سے عیاں ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد عوامی خدمت نہیں بلکہ وزیراعظم کی کرسی کا حصول ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کی ایک بہت بڑی بد قسمتی ہے کہ ان پر پی ٹی آئی جیسے غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دار حکومت مسلط ہوئی جس نے پختونوں کوگزشتہ تقریباً پانچ سالوں میں کھوکھلے نعروں اور پر فریب تبدیلی کے سوا کچھ نہیں دیا۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے پہلے کہتے تھے کہ کچکول توڑ کر بیرونی قرضے نہیں لینگے لیکن اب انہوں نے قرضوں کے پہاڑ آنے والی حکومت کیلئے بطور تحفہ چھوڑے۔انھوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے جو اس کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ قومی وطن پارٹی صوبہ اور پختونوں کے حقوق و تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ان سے ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں کو ہر فورم پر بے نقاب کرکے ان کی بھر پور نمائندگی کا حق ادا کرے گی۔انھوں نے کہا کہ پختونوں کو گزشتہ کئی دہائیوں سے نظر کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان میں شدید مایوسی اور محرومی پائی جارہی ہے۔انھوں نے خیبر پختونخوا میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیااورکہا کہ وفاقی حکومت امتیازی پالیسیوں سے گریز کرتے ہوئے سستی اور اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے صوبہ سے ناانصافی بند کرکے یہاں کے پسماندہ عوام کو ہرسطح پر ریلیف دے۔ سکندر شیرپائو نے کابل اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں حالات پھر خراب ہورہے ہیں اس طر ف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔اجتماع سے قومی طن پارٹی ملاکنڈ زون کے چیئرمین فضل رحمان نونو،پارٹی کے صوبائی وائس چیئرمین شیربہادرزادہ خان،امجد خان اورنصراللہ خان کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.