آسا رام معاملہ، کانگریس کی مودی پر تنقید، انسان کی پہچان آس پاس کے لوگوں سے ہوتی ہے

’’آسا رام بابو مہاراج! یہ کیسا انوکھا سنگم ، مذہبی اقتدار اور سیاسی اقتدارجب ملتے ہیں تو عوام کا بیڑا پار ہوجاتا ہے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:31

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) آسا رام معاملے پر کانگریس نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص کی پہچان اسکے آس پاس رہنے والے لوگوں سے ہوتی ہے،’’آسا رام بابو مہاراج! یہ کیسا انوکھا سنگم ہے ، مذہبی اقتدار اور سیاسی اقتدارجب ملتے ہیں تو عوام کا بیڑا پار ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کی خصوصی عدالت کی جانب سے آسارام کو زیادتی کے کیس میں تاحیات قید کی سزا سنائے جانے کے بعد کانگریس نے آسا رام کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کا پرانا وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کی پہچان اسکے آس پاس رہنے والے لوگوں سے ہوتی ہے۔

کانگریس نے ٹویٹر پر 47سیکنڈ کا وڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں مودی کھڑے ہوکر اونچی نشست پر بیٹھے ہوئے آسارام کے سامنے ہاتھ جوڑ رہے ہیں۔ ایک جگہ وہ ہار پہن کر آسا رام کے بغل میں کھڑے ہیں۔ آسارام کے عقیدتمندوں سے بھرے شامیانے کے اس وڈیو کے نیچے تحریر ہے ’’آسا رام بابو مہاراج! یہ کیسا انوکھا سنگم ہے ، مذہبی اقتدار اور سیاسی اقتدارجب ملتے ہیں تو عوام کا بیڑا پار ہوجاتا ہے ‘‘۔ واضح ہو کہ گزشتہ روز جودھپور کی عدالت نے آسارام کو تاحیات قید اور اس کے سہولت کاروں شلپی اور شرد کو 20،20سال قیدکی سزا سنائی ہے۔