ایکنک نے مہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبہ 16ارب روپے سے زائد کی لاگت سے پشاور موڑتا

ینوایئرپورٹ اسلام آباد میٹرو انفراسٹرکچر منصوبہ کی منظور ی دیدی، گوادر شہر کو پانی کی فراہمی 15ارب روپے سے زائد کے منصوبہ کی منظوری

جمعرات 26 اپریل 2018 23:29

ایکنک نے مہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبہ 16ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میںمہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبہ 16ارب روپے سے زائد کی لاگت سے پشاور موڑتا ینوایئرپورٹ اسلام آباد میٹرو انفراسٹرکچر منصوبہ کی منظوری، گوادر شہر کو پانی کی فراہمی 15ارب روپے سے زائد کے منصوبہ کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اربوں روپے کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، ان منصوبوں میں 309ارب روپے کی لاگت سے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ شامل ہے۔ اس منصوبے سے 800میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 1594ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ ہوگا۔

16ارب روپے سے زائد کی لاگت سے پشاور موڑتا نیوایئرپورٹ اسلام میٹرو انفراسٹرکچر منصوبے کی منظوری ، گوادر شہر کو پانی کی فراہمی کیلئے 5ارب روپے سے زائد کے منصوبے منظوری دی گئی، اس منصوبے سے گوادر شہر کو یومیہ 35لاکھ گیلن پانی فراہم ہوگا، اور گوادر کے شہر یوں کو روزمرہ معمولات اور پینے کیلئے صاف پانی میسر ہوگا، اس منصوبے کیلئے وفاق 67فیصد جبکہ بلوچستان 33فیصد مالی معاونت کرے گا۔