Live Updates

خواجہ آصف کچھ شرم کرو،کچھ حیا کرو، قوم سے معافی مانگو،شیریں مزاری

عثمان ڈار کی برسوں کی توجہ اور جدوجہد کی بدولت کیس منطقی انجام کو پہنچااورانصاف کا بول بالا ہوا ،ٹوئٹر پیغام

جمعرات 26 اپریل 2018 23:26

خواجہ آصف کچھ شرم کرو،کچھ حیا کرو، قوم سے معافی مانگو،شیریں مزاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرشیری مزاری نے کہاہے کہ خواجہ آصف کچھ شرم کرو،کچھ حیا کرو، قوم سے معافی مانگو۔عثمان ڈار کی برسوں کی توجہ اور جدوجہد کی بدولت کیس منطقی انجام کو پہنچااورانصاف کا بول بالا ہوا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیر دفاع اور پھر وزیر خارجہ ہوتے ہوئے ایک غیر ملکی کمپنی کا مالک ہونا ہی مفادات کا تصادم تھا۔

شیری مزاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار کی برسوں کی توجہ اور جدوجہد کی بدولت کیس منتقی انجام کو پہنچا، اور بالآخرکار انصاف کا بول بالا ہوا۔ خواجہ آصف کچھ شرم کرو،کچھ حیا کرو، قوم سے معافی مانگو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات