چین اور بھارت کے درمیان باہمی تعاون کے لیے بہت گنجائش ہے، چینی وزارت تجارت

جمعرات 26 اپریل 2018 23:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان باہمی تعاون کے لیے بہت گنجائش ہے، توقع ہے شی مودی ملاقات سے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان کاو فن نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کے رہنما جلد ایک غیر رسمی ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس غیر رسمی ملاقات میں چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اور بھارت دونوں ممالک میں بڑی اندرونی منڈیاں پائی جاتی ہیں اور اقتصادی لحاظ سے باہمی تعاون کے لیے بہت گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات سے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :