Live Updates

خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کا احسن اقبال کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

جمعرات 26 اپریل 2018 23:20

خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کا  احسن اقبال کیخلاف عدالت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے مر کزی رکن ابرارالحق نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا،ان کا کہناتھا کہ احسن اقبال کیخلاف آئندہ ہفتے عدالت جاوں گااوربابراعوان میرے کیس کی پیروی کریں گے واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی مبینہ اقامہ ہولڈر ہیں اور ان کے پاس سعودی عرب کا اقامہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات