قوم پرستی سے عالمی مسائل حل نہیں کئے جا سکتے، ایمانوئل ماکروں

یورپ اور امریکا مل کر دہشت گردی پر قابو پائیں،مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور اقوام متحدہ جیسی بین الاقوامی تنظیموں کو لازمی طور پر مضبوط کیا جائے،آزاد اور شفاف تجارت کا راستہ اپنایا جائے، فرانسیسی صدر

جمعرات 26 اپریل 2018 23:14

واشنگٹن/پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ قوم پرستی سے عالمی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا،یورپ اور امریکا مل کر دہشت گردی پر قابو پائیں،مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور اقوام متحدہ جیسی بین الاقوامی تنظیموں کو لازمی طور پر مضبوط کیا جائے، آزاد اور شفاف تجارت کا راستہ اپنایا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے امریکی کانگریس سے اپنے خطاب میں قوم پرستی کی مخالفت کی ہے۔ ماکروں کے بقول یورپ اور امریکا کو مل کر دہشت گردی جیسے مسائل پر قابو پانا چاہیے۔ فرانسیسی صدر کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور اقوام متحدہ جیسی بین الاقوامی تنظیموں کو لازمی طور پر مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم پرستی سے عالمی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے آزاد اور شفاف تجارت کی وکالت بھی کی۔ اس خطاب کے دوران ایرانی جوہری معاہدے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر بھی ماکروں کا موقف امریکی صدر ٹرمپ سے مختلف تھا۔