یقین ہے خواجہ آصف کو عدالت عظمی سے انصاف ملے گا‘ وزیر اعلی شہباز شریف کا ٹوئٹ

عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، خواجہ آصف پارٹی کا اثاثہ ہیں، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں ‘شہباز شریف

جمعرات 26 اپریل 2018 23:12

یقین ہے خواجہ آصف کو عدالت عظمی سے انصاف ملے گا‘ وزیر اعلی شہباز شریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرمیں اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں - مجھے یقین ہے کہ خواجہ آصف کو عدالت عظمی سے انصاف ملے گا - خواجہ آصف پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔