موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران شاندار اقتصادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ْمفتاح اسماعیل

محصولات کی وصولی پیپلزپارٹی کے دور میں 1946 ارب روپے تھی جو رواں مالی سال میں 3900 ارب سے زائد رہے گی ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 23:03

موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران شاندار اقتصادی کارکردگی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران شاندار اقتصادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران اقتصادی سروے 2017-18ء پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افراط زر پر قابو پایا اور خسارے میں کمی لائی گئی، رواں مالی سال کے دوران 5.79 فیصد کی شرح نمو گزشتہ 13 سال میں بلند ترین سطح پر ہے ،ْ افراط زر کی شرح 3.8 فیصد رہی جو گزشتہ 13 میں کم ترین سطح پر ہے جو مالی سال کے آخر تک 4.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں بہتری کی شرح 3.8 فیصد رہی، افراط زر کی شرح گزشتہ تیرہ سال کی کم ترین سطح پر ہے جو 7.89 فیصد سے کم ہو کر 3.8 فیصد رہی۔ انہوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی پیپلزپارٹی کے دور میں 1946 ارب روپے تھی جو رواں مالی سال میں 3900 ارب سے زائد رہے گی۔

متعلقہ عنوان :