Live Updates

حیدرآباد،شہباز شریف ہم سے پنگا نہ لیں ، ہم نیاپاکستان بنانے آرہے ہیں،حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی کو سندھ میں اُمیدوار نہیں ملیں گے کیونکہ تحریک انصاف ایک متبادل جماعت کے طورپر سامنے آگئی ہے،صوبائی رہنما پاکستان تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

جمعرات 26 اپریل 2018 23:02

حیدرآباد،شہباز شریف ہم سے پنگا نہ لیں ، ہم نیاپاکستان بنانے آرہے ہیں،حلیم ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہم سے پنگا نہ لیں ، ہم نیاپاکستان بنانے آرہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو سندھ میں اُمیدوار نہیں ملیں گے کیونکہ تحریک انصاف ایک متبادل جماعت کے طورپر سامنے آگئی ہے۔ وہ انصاف ہاؤس پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

ان کے ہمراہ علی احمد ہنگورو اور دیگر بھی موجو دتھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی تاریخی جلسہ کرے گی۔ جس کیلئے سندھ سے قافلے روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا قافلہ لاہور کیلئے نکل پڑا ہے ، رات کو سکھر میں بڑا جشن ہوگا جس کے بعد کل صبح 11بجے کاروان آگے بڑھے گا اور ملتان سے ہوتا ہوا لاہور میں جلسے میں شرکت کیلئے پہنچے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اوباڑو میں ایک ہی رنگ کی 25گاڑیاں ہوں گی ، وہاں اجرک اور ٹوپیوں کی بہار ہوگی ۔ پورے سندھ سے لوگ جوق در جوق جلسے میں شرکت کیلئے نکل پڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے جانے والے قافلوں کو روکنے کیلئے پولیس کی وردی میں گلوبٹ تیار کئے گئے ہیں لیکن ہم کسی سے نہیں ڈرتے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ہم سے پنگا نہ لیں ، ہم نیاپاکستان بنانے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 29 اپریل کو مینار پاکستان میں پی ٹی آئی کا جلسہ نواز شریف کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ اس ملک میں دہرا نظام ہے ، جیب کترے کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور نواز شریف اربوں روپے کی چوری کرنے کے بعد بھی پروٹوکول میں عدالت آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ غریب کا بچہ بھی اچھی تعلیم حاصل کرے ۔ انہوں نے کہاکہ جلد ہی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا سمیت سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے ۔ پیپلزپارٹی کو سندھ میں اُمیدوار نہیں ملیں گے کیونکہ تحریک انصاف ایک متبادل جماعت کے طورپر سامنے آگئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات