Live Updates

الیکشن کمیشن نے این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:59

الیکشن کمیشن نے این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ محمد آصف کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے، اس فیصلہ کا اطلاق 26 اپریل 2018ء سے ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر خواجہ محمد آصف کی نااہلی کا فیصلہ جمعرات کو دیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات