Live Updates

کچھ لوگوں کی 7 بجے سے 11 بجے رات تک کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے ان کو باقاعدہ تنخواہ ملتی ہے ، رانا ثناء اللہ

عوام کا فیصلہ اصل فیصلہ ہے کوئی بھی شخص ٹیکنیکل بنیادوں سے فیصلے لے کر ایوان تک نہیں پہنچ سکتا،صوبائی وزیر قانون

جمعرات 26 اپریل 2018 22:39

کچھ لوگوں کی 7 بجے سے 11 بجے رات تک کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے ان کو باقاعدہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی 7 بجے سے 11 بجے رات تک کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے کیونکہ ان کو اس کی باقاعدہ تنخواہ ملتی ہے۔ عوام کا فیصلہ اصل فیصلہ ہے کوئی بھی شخص ٹیکنیکل بنیادوں سے فیصلے لے کر ایوان تک نہیں پہنچ سکتا۔ خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عوام کا فیصلہ ہی اولین حیثیت رکھتا ہے۔

عثمان ڈار جتنی چوریاں کھانی ہے کھا لے الیکشن کی شام کو ان سے زیادہ کوئی پریشان نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 62 ون ایف بہت جلد پارلیمنٹ میں قصہ پارینہ بن کر رہ جائے گا، 58 ٹو بی کی طرح شادیانے بجانے والے جو کہہ رہے ہیں کہ ہمیشہ کے لئے نااہل ہو گئے ہیں جبکہ 62 ون ایف کو پارلیمنٹ میں ترمیم کے ذریعے ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا جائے گا ایک سوال پر انہوں ے کہا کہ عرب ریاستوں میں ویزے کی بجائے اقامہ ہے، وہ تب تک نہیں ملتا جب تک ملازمت نہ کریں ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کا شیطان کہہ رہا ہے کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے اب وہ بھی نااہل ہو گا۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ ایک اچھے جج ہیں میں نہیں سمجھتا کہ انہوں نے فیصلہ کس خاص وجہ سے کیا ہو، مینار پاکستان کے جلسے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی ہے۔چوہدری نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ چوہدری نثار (ن) لیگ میں ہی ہیں اور اسی میں ہی رہیں گے۔ جو جتھے بنائے رہے ہیں وہ نواز شریف اور ن لیگ کو کمزور کرنے کے لئے بنائے جا رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات