Live Updates

خواجہ آصف کی نااہلی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

نواز شریف کا ایک اور ’’درباری‘‘اسی نمونے یعنی اقامے کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کو چھپانے اور کھلم کھلا مفادات کے ٹکرائو کا قصوروار ثابت ہونے پر نااہل ہوا ،عمران خان اس فتح کے پیچھے اصل قوت چیئرمین عمران خان ہیں،پی ٹی آئی آفیشل اکائونٹ پر ٹوئٹ جسکا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو ،مریم نواز

جمعرات 26 اپریل 2018 22:54

خواجہ آصف کی نااہلی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) خواجہ آصف کی نااہلی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ملک کے وزیرِ خارجہ اور مسلم لیگ نواز کے سینئیر رہنما خواجہ آصف کو اقامہ رکھنے کے معاملے پر آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیے جانے کے کچھ ہی وقت بعد ٹوئٹر پر #نااہل_خواجہ_اقامہ_آصف اور #KhawajaAsif ٹرینڈ کرنے لگے۔

ان میں سے پہلے ہیش ٹیگ پر پاکستان تحریک انصاف کے افیشل ٹوئٹر اکانٹ PTIOfficial @کی طرف سے بہت بڑی تعداد میں ٹویٹس پوسٹ کی گئیں ۔ ان میں سے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس بات سے نظر نہیں چرائی جا سکتی کہ اس فتح کے پیچھے جو اصل قوت ہے وہ چیئرمین عمران خان ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ آپ ہمارے رہنما ہیں، اور تمام بدعنوان اور نااہل افراد سے پاکستانی قوم کو آزاد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خواجہ آصف کی نااہلی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف کا ایک اور 'درباری' اسی نمونے یعنی اقامے کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کو چھپانے اور کھلم کھلا مفادات کے ٹکرائو کا قصوروار ثابت ہونے پر نااہل ہوا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز شریف نے نہ صرف ٹویٹ کی کہ جسکا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی انشااللہ۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی پروفائل تصویر بھی بدل لی۔اب تک پاکستان پیپلز پارٹی کے نمایاں رہنمائوں کی طرف سے اس فیصلے پر ویسے تو ٹوئٹر پر کوئی ردعمل نظر نہیں آیا، تاہم کئی دیگر عوامی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار ضرور کیا۔ایک صحافی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کیا عدالتوں کو ایک ہی بار میں پاکستانی سیاست سے منسلک تمام افراد کو نااہل قرار دے کر، ایک نئی شروعات کرنی چاہیی اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سال کے انتخابات میں اہل امیدواروں کی فہرست کے عنوان سے ایک تصویر ٹویٹ کی، جس کے نیچے ہر امیدوار کے آگے نام کی جگہ صادق امین لکھا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات