شیریں مزاری کی بیٹی کا خواجہ آصف کے حق میں ناقابل یقین بیان

غیر منتخب لوگوں کی جانب سے منتخب لوگوں کی نااہلی کا فیصلہ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ہے،ایمان مزاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 26 اپریل 2018 19:28

شیریں مزاری کی بیٹی کا خواجہ آصف کے حق میں ناقابل یقین بیان
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26اپریل 2018ء) :خواجہ آصف کی نااہلی پر پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما شریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ناراض ہو گئیں۔ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ غیر منتخب لوگوں کی جانب سے منتخب لوگوں کی نااہلی کا فیصلہ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی جانب سے اس فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے تو تحریک انصاف اس پر جشن منا رہی ہے۔خواجہ آصف کی نااہلی پر پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما شریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ناراض ہو گئیں۔ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ غیر منتخب لوگوں کی جانب سے منتخب لوگوں کی نااہلی کا فیصلہ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو ناپسند کرتے ہوں گے مگر یہ ووٹرز کا حق ہے کہ وہ طے کریں کہ ان کی نمائندگی کون کرے گا۔