آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل پیش کریں گے،وفاقی وزیراحسن اقبال

جمعرات 26 اپریل 2018 22:07

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اقتصادی جائزہ پیش کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین میں وزیراعظم کے مشیر کو بھی باقاعدہ استحقاق حاصل ہے اور وہ پالیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں اس لئے مشیر خزانہ ہی وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔