گورنر پنجاب سے صدر پاکستان نیشنل فورم کرنل (ر) اکرام اللہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعرات 26 اپریل 2018 22:06

گورنر پنجاب سے صدر پاکستان نیشنل فورم کرنل (ر) اکرام اللہ کی قیادت میں ..
لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں صدر پاکستان نیشنل فورم کرنل (ر) اکرام اللہ کی قیادت میں 6رُکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک میں سیاسی صورتحال اور مسلہٴ کشمیر کے علاوہ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے حوالے سے تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان شیخ ریاض احمد، میجر جنرل(ر) ندیم اعجاز، ایئر وائس مارشل(ر) انور محمود، سابق نیول چیف ایڈمرل یستورالحق اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شامل تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مسلہٴ کشمیر کو مؤثر انداز میں ملک اور بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ کشمیریوں نے حق خود ارادی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لئے جامع اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ سکولوں ، کالجوں، یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے خطیر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی وضائف کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو ہر ممکن سہولیات اور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔