Live Updates

خواجہ آصف اب سیالکوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی ہی چلائیں گے،فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 اپریل 2018 19:07

خواجہ آصف اب سیالکوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی ہی چلائیں گے،فواد چودھری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی ڈی پی لگانے پرمریم نواز کومبارکباد دیتا ہوں،مریم نواز نے نہال ہاشمی کی بھی ڈی پی لگائی تھی،اب دیکھتے ہیں خواجہ آصف ٹریکٹر پرسیالکوٹ جاتے ہیں یا ٹرالی پرجاتے ہیں۔ انہوں نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اب دیکھتے ہیں خواجہ آصف ٹریکٹر پرسیالکوٹ جاتے ہیں یا ٹرالی پرجاتے ہیں۔خواجہ آصف اب سیالکوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی ہی چلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کے بعد اب احسن اقبال کی باری ہے۔ابرارالحق سے مشاورت کی ہے وہ احسن اقبال کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کومبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹ پران کی ڈی پی لگائی۔ اس سے قبل مریم نواز نے نہال ہاشمی کی ڈی پی لگائی تھی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات