7 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام ڈیٹا اکٹھا کیا جائے،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز
جمعرات 26 اپریل 2018 21:42
(جاری ہے)
اجلاس میں راولپنڈی/اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ جڑواں شہروں کی ٹاسک فورس بنانے کا بنیادی مقصد ایک دوسرے کے ساتھ موثر رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی بنانا ہے تاکہ پولیو جسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔
اجلاس میں راولپنڈی/اسلام آباد کی واضح حد بندی کے لئے میئر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ راولپنڈی کے وہ تمام علاقے جہاں راولپنڈی کی پولیس کا اختیار ہے، وہاں راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ پولیو کی مہم میں بچوں کو قطرے پلائے گی جبکہ اسلام آباد پولیس کی حدود کے تمام علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی ذمہ داری میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ میئر اسلام آباد نے کہا کہ جڑواں شہروں کی حد بندی واضح نہ ہونے کے باعث بہت سارے بچے پولیو مہم کے دوران نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سات یونین کونسلوں کی حدود راولپنڈی کے ساتھ جبکہ راولپنڈی کی 30 یونین کونسلوں کی حدود اسلا م آباد کے ساتھ ملتی ہے لہذا واضح حد بندی ضروری ہے تاکہ جڑواں شہروں کا کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی رجسٹریشن اور ان کا مکمل ڈیٹا پولیو مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ایم سی آئی، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے علاوہ دونوں شہروں کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ وہ 7 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے لئے دیئے گئے پلان کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پولیو مہم کے اختتام پر ٹاسک فورس کی میٹنگ بلانے کی بھی ہدایت کی تاکہ پولیو مہم کی کامیابی اور دورانِ مہم درپیش مسائل کا جائزہ لے کر پولیو مہم کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ جڑواں شہروں کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کردار بہت اہم ہے اور یہ بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کی بیماری پر مکمل قابو پانے کے لئے عملے کی بھرتی بھی کی جا رہی ہے اور بذریعہ اخبارات اشتہار دیا جا چکا ہے اور بہت جلد نیا عملہ بھی بھرتی ہو کر اس قومی فریضے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ میئر اسلام آباد نے کہا کہ جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا ہم سب کی یہ قومی ذمہ داری ہے کہ ہم اس موذی مرض کے خلاف جہاد جاری رکھیں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو پولیو سے مکمل چھٹکارا دلا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.