انگلش فاسٹ بائولر ٹوبی رولینڈ جونز کمر کی تکلیف کے باعث ریسٹ آف سیزن سے باہر ہو گئے

جمعرات 26 اپریل 2018 21:42

انگلش فاسٹ بائولر ٹوبی رولینڈ جونز کمر کی تکلیف کے باعث ریسٹ آف سیزن ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) انگلش فاسٹ بائولر ٹوبی رولینڈ جونز کمر کی تکلیف کے باعث رواں سال بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

30 سالہ فاسٹ بائولر سٹریس فریکچر کی وجہ سے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے، انہوں نے گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے چار ٹیسٹ میچز میں 17 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ مڈل سیکس کے مینجنگ ڈائریکٹر اینگس فراسر نے کہا کہ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد ٹوبی جونز کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ریسٹ آف سیزن میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے، ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہو کر دوبارہ کرکٹ میدانوں میں واپسی کریں۔

متعلقہ عنوان :