وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے رومانیہ کے سفیر نکولائی گولا کی ملاقات

پاکستان اور رومانیہ کا دفاعی صنعت میں دوطرفہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 26 اپریل 2018 21:35

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے رومانیہ کے سفیر نکولائی گولا کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان اور رومانیہ نے دو طرفہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی پیداوار پر باہمی اور مشترکہ تعاون کی نئی راہوں کو تسخیر کرنے پر زور دیا ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے رومانیہ کے سفیر نکولائی گولا نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دفاعی صنعت میں دونوں ممالک میں دوطرفہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے معاملات پر باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت کو محسوس کیا اور دفاعی پیداوار پر باہمی اور مشترکہ تعاون کی نئی راہوں کی تسخیر پر زور دیا۔انہوں نے رومانیہ کوپاکستان کی دفاعی صنعت کی مصنوعات اور خدمات کی پیشکش بھی کی۔

وفاقی وزیر نے پاکستان نیوی کے آف شور پیٹرول ویزل کی تعمیر پر اظہاراطمینان کیا۔رومانیہ کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھرپور ثقافت ،جمہوریت ،وسیع معیشت اورمہمان نوازی سے بھرپور ایک اہم ملک ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک میں مزید کام کرنے اور تعلقات کو مزید استوار کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :