Live Updates

علی بابا کے ساتھ 40چوروں کا بھی احتساب ہو گیا ہے، فواد چوہدری

خواجہ آصف کے خلاف فیصلہ آرٹیکل 62-1/Fکے تحت آیا ہے،اس کے تحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے، باہر کے ملک کا اقامہ رکھنے کا مقصد غیر ملکی بینک اکائونٹ کھولنا ہے تا کہ پیسے باہر ٹرانسفر کراسکیں ترجمان تحریک انصاف کی خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 21:25

علی بابا کے ساتھ 40چوروں کا بھی احتساب ہو گیا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف فیصلہ آرٹیکل 62-1/Fکے تحت آیا ہے،اس کے تحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے، علی بابا کے ساتھ 40چوروں کا بھی احتساب ہو گیا ہے، باہر کے ملک کا اقامہ رکھنے کا مقصد غیر ملکی بینک اکائونٹ کھولنا ہے تا کہ پیسے باہر ٹرانسفر کراسکیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہخواجہ آصف کے خلاف فیصلہ آرٹیکل 62-1/Fکے تحت آیا ہے،اس کے تحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے، میں عثمان ڈار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے خواجہ آصف کو بتا دیا ہے کہ شرم کیا ہوتی ہے اور حیاء کیا ہوتی ہے، علی بابا کے ساتھ 40چوروں کا بھی احتساب ہو گیا ہے، باہر کے ملک کا اقامہ رکھنے کا مقصد غیر ملکی بینک اکائونٹ کھولنا ہے تا کہ پیسے باہر ٹرانسفر کراسکیں، پراجیکٹ سیالکوٹ یا مری میں شروع ہوتا ہے اور اس کا کمیشن بین الاقوامی اکائونٹس میں آتا ہے، آج پاکستان کے عوام ،تحریک انصاف، عثمان ڈار اور سیالکوٹ کے عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے، اس فیصلے سے پی ٹی آئی کے 29اپریل کے جلسے کو ایک نئی تحریک ملی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات