عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیگی، مریم نواز

جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو ، مریم نواز کا ٹویٹ

جمعرات 26 اپریل 2018 21:25

عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیگی، مریم نواز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو ،عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو خواجہ آصف کی نا اہلی کے فیصلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیگی انشااللہ ۔