Live Updates

پی ٹی آئی کومینارپاکستان پرجلسہ کرنےکی اجازت نہیں دی، رانا ثناءاللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 اپریل 2018 18:26

پی ٹی آئی کومینارپاکستان پرجلسہ کرنےکی اجازت نہیں دی، رانا ثناءاللہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی،عثمان ڈارمٹھائیاں کھالیں،الیکشن کی شام افسردہ ہونا ہے،ایسے فیصلوں سے فرق نہیں پڑتا،سیاست میں اصل فیصلہ عوام کا ہوتا ہے،چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی شیخ رشید کا فیصلہ نہیں ہوا،وہ بھی نااہل ہوں گے۔

جب تک یہ آرٹیکل ہے آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہلیاں ہوتی رہیں گی۔ اگلی حکومت آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہلی کا تعین کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل62 ون ایف میں مدت کا تعین نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے پارلیمنٹ نااہلی کی مدت متعین کرے۔

(جاری ہے)

تاحیات نااہلی اس وقت تک ہے جب تک یہ آرٹیکل ختم نہیں ہوجاتا۔ آرٹیکل62 ون ایف اگلی پارلیمنٹ میں قصہ ماضی بن کررہ جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو نوازشریف کی طرح ناہل کیا گیا ہے۔ نوازشریف کیخلاف فیصلہ آیا کہ آپ نے تنخواہ لینا تھی مگرنہیں لی۔عرب ممالک میں ویزے کی جگہ اقامہ ہوتا ہے۔ روز، روزویزے لگوانے کی مشکلات سے بچنے کیلئے اقامہ ایک راستہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والےعدالتی فیصلوں پرمٹھائیاں بانٹ رہےہیں۔ آپ نے جتنی اچھل کود کرنی ہے کرلیں،ایسے فیصلوں سے فرق نہیں پڑتا۔ سیاست میں اصل فیصلہ عوام کا ہوتا ہے۔ عثمان ڈارجتنی مرضی مٹھائیاں کھالیں،الیکشن کی شام آپ نے افسردہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف خود الیکشن لڑتے توعثمان ڈارکو20 سے25 ہزارووٹ سے شکست دیتے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں ہیں اور رہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات