Live Updates

عمران خان کی ابرارالحق کواحسن اقبال کیخلاف عدالت جانےکی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 اپریل 2018 18:00

عمران خان کی ابرارالحق کواحسن اقبال کیخلاف عدالت جانےکی ہدایت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف عدالت کا جانے کا فیصلہ کرلیا، احسن اقبال کی نااہلی کیلئے اقامہ رکھنے کی درخواست دائر کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد قانون دان بابراعوان سے رابطہ کیا۔ جس میں خواجہ آصف کی اقامپ کی بنیاد پرنااہلی کے بعد اب احسن اقبال کیخلاف بھی عدالت کا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماء ابرار الحق کو ہدایت کی ہے کہ احسن اقبال کے اقامہ کیخلاف درخواست دائر کی جائے۔واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے خواجہ آصف کیخلاف فیصلہ سنادیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق خواجہ آصف کو آرٹیکل 62ایف ون کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف درخواست دائر کی تھی کہ رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر خواجہ آصف بیرون ملک ملازمت کرتے رہے۔

کمپنی سے تنخواہ بھی وصول کرتے رہے ۔خواجہ آصف کے پاس بیرون ملک کااقامہ بھی ہے۔ عثمان ڈار کی درخواست کے جواب میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت میں کمپنی کا خط پیش کیا تھا۔خط میں مئوقف پیش کیا گیا تھا۔خواجہ آصف کمپنی میں فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات