ساہیوال، چک 88/12.L گورنمنٹ گر لز ہائی سکول اوکانوالہ میں بجلی کا پنکھا گر نے سے ساتویں جماعت کی طالبہ شدید زخمی

جمعرات 26 اپریل 2018 20:12

ساہیوال، چک 88/12.L گورنمنٹ گر لز ہائی سکول اوکانوالہ میں بجلی کا پنکھا ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) گورنمنٹ گر لز ہائی سکول اوکانوالہ میں بجلی کا پنکھا گر نے سے ساتویں جماعت کی طالبہ مر یم نواز شدید زخمی جسے فوری طور پر ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ گر لز ہائی سکول میں تعلیم کا سلسلہ جاری تھا کہ ساتویں جماعت کے کلاس روم میں اچانک ایک پنکھا گر گیا جو مریم نواز کے اوپر گرا جس سے وہ زخمی ہو گئی مریم نواز چک 88/12.Lکے زمیندار محمد ظفر کی بیٹی ہے ۔

(جاری ہے)

اداروں نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔کمشنر نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سکول انتظامیہ سے بجلی کے نصب پنکھوں کی چیکنگ کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلہ میں ساہیوال ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سکولوں کے کالس رومز میں نصب پنکھوں کا چیک اپ کرائیں اور ا س بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس قسم کا کوئی واقعہ نہ ہوگا۔