صوبہ میں ایڈز کے مریضوں کی دیکھ بھال میں یو این ایڈز کا کردار قابل تعریف ہے، گورنر سندھ
جمعرات 26 اپریل 2018 19:45
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ نہایت تشویشناک ہے اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اس ضمن میں ایک بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ اس بارے میں شعور پیدا ہوسکے۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر بھرپور علاج کے ذریعے اس مرض میں مبتلا افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً معاشرے کے ان طبقات میں جن میں عدم آگاہی کے باعث ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہونے کا زیادہ اندیشہ ہے آگاہی مہم اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں نشئی افراد ، قیدیوں اور دیگر گروپوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس جانب توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز کے بارے میں تیسری صوبائی کانفرنس کا انعقاد تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ اس ضمن میں جامع حکمت عملی تیار کریں تاکہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال، علاج معالجہ اور معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لئے مربوط کاوشیں کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اور یو این ایڈز کے مابت قریبی تعاون خوش آئند ہے اس سے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد مل رہی ہے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ایمون فرانسس مرفی نے گورنر سندھ کو یو این ایڈز کی کاوشوں، مریضوں کے علاج معالجہ کے اقدامات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.