تمام ارکان کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے ،اسپیکر سندھ اسمبلی

توجہ دلا نوٹس اور نکتہ اعتراض اٹھائے اس کے علاوہ ممبر کی جانب سے پیش کئے جانے والے بلز بھی کارکردگی رپورٹ کا حصہ ہونگے،آغا سراج درانی

جمعرات 26 اپریل 2018 19:23

تمام ارکان کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے ،اسپیکر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے رپورٹ کو جلد شائع کرینگے وہ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے تمام ارکان بشمول صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار ہورہی ہے ارکان نے پانچ سالوں میں سندھ اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی میں کتنا حصہ لیا، کتنی قراردادیں، تحاریک، تحریک التوا، تحریک استحقاق، توجہ دلا نوٹس اور نکتہ اعتراض اٹھائے اس کے علاوہ ممبر کی جانب سے پیش کئے جانے والے بلز بھی کارکردگی رپورٹ کا حصہ ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی ایسے ارکان بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے قانون سازی میں حصہ ہی نہیں لیا جبکہ پانچ سالوں کے دوران ایسے ارکان کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر رہی ہے ، جنہیں عوام نے قیمتی ووٹ کے زریعے اپنے علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے اسمبلی میں بھیجا وہ یہاں آنے کے بجائے غائب ہوگئے رپورٹ میں ایسے ارکان کی کارکردگی خواہ وہ منفی ہو شائع کی جائیگی تاکہ انکے حلقے کے عوام بھی اپنے منتخب نمائندوں کے بارے میں جان سکیں کہ انہوں نے حلقے کے عوام کے کتنے مسائل ایوان میں پیش کیئے۔

(جاری ہے)

آغا سراج درانی نے بتایا کہ آئندہ ماہ تک یہ کارکردگی رپورٹ تیار ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :