سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں میں چھوٹے اسٹالز اور ٹھیلوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 19:23

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں میں چھوٹے اسٹالز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں میں چھوٹے اسٹالز اور ٹھیلوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی لانڈھی میں چھوٹے اسٹال اور ٹھیلے لگانے کے معاملے کی سماعت ہوئی، عدالت نے چھوٹے اسٹال لگانے والوں کے خلاف پولیس کو کارروائی سے بھی روکتے ہوئے ضلعی میو نسپل کارپوریشن کورنگی سے 4 مئی تک جواب طلب کرلیا، درخواست کورنگی لانڈھی اسٹال ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کے وکیل ساتھی اسحاق نے موقف اختیار کیا کہ صبح دس بجے شام چھ بجے تک ان کا کاروبار ہوتا ہے، ڈی ایم سی نے جو موٹر سائیکل کے لئے پارکنگ ایریا ٹھیکے پر دیئے، وہ ہم لینا چاہتے ہیں، ڈی ایم سی کو مالی نقصان بھی نہیں ہوگا اور ہمارا کاروبار بھی جاری رہے گا۔