سرحد پار سے فائرنگ، ایک اہلکار شہید،جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 26 اپریل 2018 19:23

سرحد پار سے فائرنگ، ایک اہلکار شہید،جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک
مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں کی موثرجوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی فرمان اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔