نیب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر عملدرآمد پر پختہ یقین رکھتا ہے، نیب
بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے، تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق عمل، کرپشن کی شکایات کو نیب قوانین کے مطابق نمٹایا جارہا ہے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو
جمعرات 26 اپریل 2018 19:17
(جاری ہے)
واضح رہے کہ انہوں نے نیب افسران سے اپنے پہلے خطاب کے دوران ہر مہینے کی آخری جمعرات کو دو سے چار بجے تک نیب ہیڈ کوارٹرز میں بدعنوانی سے متعلق عوامی شکایات ذاتی حیثیت میں سننے کا اعلان کیا۔
چیئرمین اپنے وعدے کے مطابق ملک بھر سے آنے والے شکایات کنندگان کی شکایات سن رہے ہیں اور ان کے مسائل کے قانون کے مطابق حل کے لئے احکامات جاری کر رہے ہیں۔ چیئرمین نیب نہ صرف خود بدعنوانی کے خلاف عوامی شکایات سن رہے ہیں بلکہ انہوں نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر مہینے کی آخری جمعرات کو دو سے چار بجے کے درمیان اپنے متعلقہ بیوروز میں بدعنوانی سے متعلق عوامی شکایات سنیں، چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرلز نہ صرف عوامی شکایات سن رہے ہیں بلکہ ان شکایات کو قانون کے مطابق نمٹانے کے لئے موقع پر احکامات جاری کر رہے ہیں۔ چیئرمین نیب نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک تقریباً 84 ارب ڈالر کا مقروض ہے مگر اس قرض کے پیسے کا مصرف کہیں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 296 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ اہم کامیابی ہے، یہ کامیابی نیب افسران کی محنت اور مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے جو بدعنوانی کو اپنا قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ شکایت کنندگان نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کا بذات خود شکایات سننا خوش آئند ہے اور ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔ چیئرمین نیب نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ شکایات کنندگان کی عزت نفس اور تمام شکایات کے ازالے کو یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.