اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی 21ملک گیر کارروائیوں کے دوران 9ارب 88کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی2.511ٹن منشیات برآمد ،

منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 3 غیر ملکیوں اور 3خواتین سمیت 24ملزمان گرفتار

جمعرات 26 اپریل 2018 19:03

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی 21ملک گیر کارروائیوں کے دوران 9ارب 88کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 21ملک گیر کارروائیوں کے دوران 9ارب 88کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی2.511ٹن منشیات برآمد کر لی جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 3 غیر ملکیوں اور 3خواتین سمیت 24ملزمان گرفتاراور7گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 1634.6 کلو گرام چرس،753کلو گرام مارفین، 589.1 کلوگرام ہیروئن، 257.1 کلو گرام افیون، 15کلوگرام میتھ ایمفیٹا ما ئن اور 830 گرام ایمفیٹا مائن شامل ہے۔

اے این ایف کوئٹہ نے واشوک اورگوادر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 584 کلو گرام ہیروئن، 753 کلو گرام مارفین، 15 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن اور 1400 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے پاک ایران بارڈر کے قریب مشخیل، ضلع واشوک کے پہاڑی علاقے اورگوادر کے غیر آباد علاقے شادی کوٹ، تحصیل پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے چھپائی گئی تھی ۔ اے این ایف راولپنڈی نے ترنول انٹرچینج راولپنڈی کے قریب ایک ٹیوٹا کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 240 کلو گرام افیون اور 108 کلوگرام چرس برآمد کر کے چارسدہ کے رہائشی شاہکرین اور اورکزئی ایجنسی کے رہائشی عالم زیب نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے سوہاوہ بس سٹاپ، مین جی ٹی روڈ جہلم کے قریب راولپنڈی کے رہائشی محمد شہزاد اور اس کی خاتون ساتھی شازیہ بانوکے ذاتی قبضے سے 4 کلو گرام چرس ربرآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر26 اسلام آباد کے قریب ایک ہنڈا سوک کار کو روک کر دورانے تلاشی گاڑی کے ٹائر میں چھپائی گئی 1.5 کلو گرام افیون اور 3 کلو گرام چرس برآمد کر کے لاہور کے رہائشی عاصم مبین اور احسان دائود نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے پرواز نمبر PK-270 کے ذریعے سعودی عرب جانے اپر دیر کے رہائشی شفاعت خان نامی مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے سفری بیگ سے 830 گرام ایمفیٹا مائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پانچویں کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے G-8 مرکز، اسلام آباد میں واقع تندوری ریسٹورانٹ کے قریب ایک سوزوکی مہران گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 600 گرام چرس برآمد کر کے سید فواد ہاشمی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

چھٹی کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد پر بذریعہ پرواز نمبر PK-713سے سعودی عرب جانے والے کوٹلی ، آزاد کشمیر کے رہائشی محمد اسلم، محمد اقبال اور تصویر اختر نامی 3 مسافروں کے پیٹ سے 159 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کر لئے۔ بعد ازاں برآمد شدہ کیپسولوں سے 1.080 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے این ایف لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور پر کارروائی کرتے ہوئے پرواز نمبر UL-186 کے ذریعے کولمبو جانے والے جہلم کے رہائشی امجد حسین نامی مسافر کے بیگ سے 375 گرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے ملتان میں واقع NNBP چوک،حسین گہی کے قریب ایک ملتان کے رہائشی صلاح الدین نامی موٹرسائیکل سوار کو روک کر اس کے قبضے سے 9.8 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہورنے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے پرواز نمبر EY-244 کے ذریعے نائجیریا جانے والے چینیڈو کرسچن نامی نائجیرین باشندے کے بیگ سے 995 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔چوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے پرائیویٹ کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لیکر اس میں چھپائی گئی 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔

مذکورہ منشیات بیڈ شیٹوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب ایک سوزو کی مہران ٹیکسی کو روک کر اس میں سوار نوشہرہ کے رہائشی شیر زمان اور اس کی خاتون ساتھی صوابی کی رہائشی سائقہ نامی ملزمہ کے قبضے سے 2.4 کلو رگرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے جی ٹی روڈ، نوشہرہ پر ایک مزدہ ٹرک کو روک کر دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے 80.4 کلو گرام چرس اور 15.6 کلو گرام افیون برآمد کر کے فیصل آباد کے رہائشی نبیل احمد اور بہاولنگر کے رہائشی شبیر احمد نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے کارخانوں مارکیٹ، پشاور کے قریب خیال ولی اور محمد جان نامی 2 افغان باشندوں کے ذاتی قبضے سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔چوتھی کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز نمبر EK-637 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے پشاور کے رہائشی صابر شاہ نامی مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا۔

پانچویں کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب ایک مسافر ویگن کو روک کر اس میں سوار پشاور کے رہائشی بلال نامی ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔چھٹی کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے یارک ٹول پلازہ، ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ایک ٹیوٹا کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے دروازوں میں چھپائی گئی 4.8 کلو گرام چرس برآمد کر کے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ارسلان زیب اللہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ساتویں کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے جہانگیرہ چوک، نوشہرہ کے قریب ایک سوزوکی بولان گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے نوشہرہ کے رہائشی محمد خان اور پشاور کے رہائشی شاہ زیب نامی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف کراچی نے کراچی میں واقع ایک کورئیر دفتر سے اسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لیکر اس سے 800 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

پارسل کوئٹہ سے بک کروایا گیا تھا۔دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ ،کراچی میں واقع ایک کورئیر کمپنی کے دفتر سے آسٹریلیا کے لئے بک کئے جانے والی2عدد پارسل قبضے میں لیکر1.5 کلو گرام ہیروئن اور 500 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔مذکورہ منشیات 10 عدد زنانہ سینڈل اور 3 عدد زنانہ سینڈلز سے علیحدہ علیحدہ برآمد کی گئی۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔