وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی سیکرٹریوں اور افسران کو صوبہ بھر میں گندم خرید کے موقع پر دورے کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 26 اپریل 2018 18:46

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی سیکرٹریوں اور افسران کو صوبہ بھر میں گندم ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی سیکرٹریوں اور افسران کو صوبہ بھر میں گندم خرید کے موقع پر دورے کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے،سیکرٹریوں کو ضلع بھی الاٹ کئے گئے ہیں جو اپنے اپنے اضلاع میں گندم کی خریداری سمیت کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گندم خرید سیزن2018 کو صاف شفاف بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی محکموں کے سیکرٹریوں اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مراکز گندم خرید کے اچانک دورے کریں اور وہاں پر موجود کسانوں سے مسائل کے ساتھ ساتھ باردانہ کی تقسیم اور حکومتی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ فوڈ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو بھی دیکھیں حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کو سرگودھا ڈویژن کو امسال گندم کی خریداری کیلئے 3لاکھ 42ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ دیا ہے جس میں سے ضلع سرگودھا کو 1 لاکھ 34ہزار ،ضلع خوشاب کو 19 ہزار ،ضلع میانوالی کو57 ہزار اور ضلع بھکر کو 1 لاکھ 32ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا حکم دے دیا گیا ہے،اس وقت ڈویژن بھر کے 36 مراکز گندم کسانوں کیلئے بنائے گئے ہیں،