سابق وزیراعظم نواز شریف 8 مئی کو خوشاب جائیں گے

جمعرات 26 اپریل 2018 18:36

سابق وزیراعظم  نواز شریف 8 مئی کو خوشاب جائیں گے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 8 مئی کو خوشاب آئیں گے جہاں وہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سرگودھا ڈویژن کے ضلع خوشاب میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے،گذشتہ روز اس پر مکمل غور و فکر کے بعد 8 مئی 2018 بروز منگل وہ خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،جس میں سرگودھا ،میانوالی اور بھکر سے بھی قافلے شرکت کریں گے،