شعیب ملک کو شاہد خان آفریدی کا بڑا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع مل گیا

زیادہ لسٹ اے رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 48رنز درکار ،38سالہ مایہ ناز آل رانڈ ر نے 501لسٹ اے میچز میں 24.95کی اوسط سی10881رنز سکور کیے تھے جن میں 8سنچریاں اور58نصف سنچریاں شامل تھیں

جمعرات 26 اپریل 2018 18:13

شعیب ملک کو شاہد خان آفریدی کا بڑا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع مل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو مایہ ناز آل رانڈر شاہد خان آفریدی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع مل گیا ہے ۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ڈومیسٹک ون ڈ ے ٹورنامنٹ پاکستان کپ فیصل آباد میں شروع ہوا ہے جس میں شعیب ملک پنجاب کی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ، ان کی ٹیم نے پہلے مقابلے میں بلوچستان کی ٹیم کو 7وکٹوںسے شکست دی اور شعیب ملک نے اس میچ میں 25رنز سکور کیے ،36 سالہ آل رانڈر اب تک 376لسٹ اے مقابلوں میں 39.54کی اوسط سے 10834رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 16سنچریاں اور 68نصف سنچریاں شامل ہیں ، شعیب ملک کو اب شاہد آفریدی کے زیادہ لسٹ اے رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 48رنز درکار ہیں ،38سالہ مایہ ناز آل رانڈ ر نے 501لسٹ اے میچز میں 24.95کی اوسط سی10881رنز سکور کیے تھے جن میں 8سنچریاں اور58نصف سنچریاں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کے ٹیم نے ابھی ایونٹ میں کم از کم مزید 2میچز کھیلنے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اس دوران یہ ریکار ڈ بھی اپنے نام کرلیں گے،،پاکستان کے لیے سب سے زیادہ لسٹ اے رنز سکور کرنے والے بلے بازوں میں سابق کپتان جاوید میانداد13973رنز کے ساتھ پہلے ، انضمام الحق 13746رنز کے ساتھ دوسرے ،سلیم ملک 11856رنز کے ساتھ تیسرے، ظہیر عباس11240رنز کے ساتھ چوتھے ، سعید انور 11223رنز کے ساتھ پانچویں اور محمد یوسف 11026رنز سکور کرکے چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔۔