دل چاہتا ہے کہ رنبیر کپور شادی کرے اور اس کے بچے دیکھوں، رشی کپور

جمعرات 26 اپریل 2018 18:09

دل چاہتا ہے کہ رنبیر کپور شادی کرے اور اس کے بچے دیکھوں، رشی کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا رنبیر کپور شادی کرے اور ان کے بچے ہوں جن کو وہ کھیلائیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رشی کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کے رنبیر کے ساتھ تعلقات کبھی دوستانہ نہیں تھے لیکن گزشتہ کئی سالوں میں ان کے اور رنبیر کپور کے درمیاں تعلقات میں بہت تبدیلی آئی ہے کیونکہ وہ اب محبت کرنے والے باپ ہیں، ایک وقت تھا جب میرے مصروف شیڈول کے باعث ہم دونوں کی ایک دوسرے سے کم ملاقات ہوتی تھی اور ہمارے درمیان ایک شیشے کی دیوار حائل تھی لہذا تاریخ پھر خود کو دہرا رہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے اپنے بیٹے کے ساتھ تعلقات ایسے ہی ہیں جیسے میرے باپ کے میرے ساتھ تھے۔

۔

متعلقہ عنوان :