Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا 29 اپریل کو ہونے والا جلسہ روکنے کی درخواست مسترد کر دی

جلسے روکنا حکومت کو کام ، قومی ورثے کا تحفظ کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، ہائیکورٹ

جمعرات 26 اپریل 2018 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گریٹر اقبال پارک میں تحریک انصاف کے 29 اپریل کو ہونے والے جلسے کو روکنے کی درخواست ابتدائی سماعت پر ہی مسترد کر دی اور قرار دیا کہ جلسے روکنا حکومت کو کام ہے۔جس میں گریٹر اقبال پارک میں تحریک انصاف کے جلسے کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ گریٹر اقبال پارک اور نیشنل ہیریٹج میوزیم کو قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔

قومی ورثے کو آئینی تحفظ بھی حاصل ہے، درخواست گزار نے نکتہ اعتراض اٹھایا کہ قومی ورثے کا تحفظ کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ تحریک انصاف کے 29 اپریل کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کی خوبصورتی تباہ ہو جائے گی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ تحریک انصاف کا جلسہ قذافی سٹیڈیم یا ناصر باغ میں منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات