تعلیمی اداروں میں ثقافت‘ قومی ورثہ ‘زبان کی ترویج کے لئے تسلسل کے ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے ،

قومی زبان کا ثقافت سے گہرا تعلق ہے‘نئی نسل میں اردو زبان کے فروغ ‘قومی ورثہ سے منسلک کرنے کے لئے ہر سطح پرکوششوں کی ضرورت ہے‘وزارت اطلاعات و نشریات پہلی مرتبہ نئی نسل کے ثقافت ‘قومی ورثہ اور زبان سے تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر" سمر انٹرشپ پروگرام" متعارف کرارہی ہے ‘اس پروگرام میں طلباء و طالبات قومی ورثہ ‘ثقافت اور زبان کے حوالے سے مختصر ڈاکومنٹری ‘فلم اورفوٹو پراجیکٹ بنانے کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے ‘چین کے طلباء و طالبات کا پاکستان آکر تعلیم حاصل کرنا خوش آئند ہے ‘30,35سال دہشت گردی کے باعث پاکستان سکرین ٹوررزم سے غائب رہا ‘ سکرین سیاحت کے فروغ کے لئے نجی تعلیمی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں ‘ثقافت کی مضبوطی سے معاشرے مضبوط ہوتے ہیں وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا نجی سکول سسٹم کی 30ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 26 اپریل 2018 17:46

تعلیمی اداروں میں ثقافت‘ قومی ورثہ ‘زبان کی ترویج کے لئے تسلسل کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ثقافت‘ قومی ورثہ ‘زبان کی ترویج کے لئے تسلسل کے ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے‘قومی زبان کا ثقافت سے گہرا تعلق ہے‘نئی نسل میں اردو زبان کے فروغ ‘قومی ورثہ سے منسلک کرنے کے لئے ہر سطح پرکوششوں کی ضرورت ہے‘وزارت اطلاعات و نشریات پہلی مرتبہ نئی نسل کے ثقافت ‘قومی ورثہ اور زبان سے تعلق مضبوط کرنے کے لئے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر" سمر انٹرشپ پروگرام" متعارف کرارہی ہے ‘اس پروگرام میں طلباء و طالبات قومی ورثہ ‘ثقافت اور زبان کے حوالے سے مختصر ڈاکومنٹری ‘فلم اور فوٹوپراجیکٹ بنانے کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے رہی ہے ‘چین کے طلباء و طالبات کا پاکستان آکر تعلیم حاصل کرنا خوش آئند ہے ‘30,35سال دہشت گردی کے باعث پاکستان سکرین ٹوررزم سے غائب رہا ‘ سکرین سیاحت کے فروغ کے لئے نجی تعلیمی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں ‘ثقافت کی مضبوطی سے معاشرے مضبوط ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز نجی سکول سسٹم کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے نجی سکول سسٹم کی 30ویں سالگرہ پر سکول کے متنظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ روٹس سکول کے مختلف پروگرام ہیں لیکن ایک خاتون جس کا ویژن آج ایک پھلدار درخت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے وہ خاتون مس مشتاق ہیں ‘ان کے ویژن کے تحت آج یہ سکول سسٹم معیاری تعلیم ‘ہم نصابی سرگرمیوں ‘سپورٹس ‘کلچر اور ثقافت کے میدان میں بھی سب سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی ایک کمٹمٹ ‘لگن کے ساتھ فروغ تعلیم کے لئے مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے تعلیم یافتہ اساتذہ اچھے نتائج دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں معیار تعلیم بہتر ہوا ہے‘تعلیمی اداروں کو بھی ایک اچھا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ثقافت‘ قومی ورثہ ‘زبان کی ترویج کے لئے تسلسل کے ساتھ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے ‘ہمارے دور میں تعلیمی اداروں میں ثقافتی سرگرمیاں معمول کے ساتھ ہوتیں تھیں اسی وجہ سے ہم اپنی ثقافت ‘قومی ورثے کے ساتھ منسلک ہیں ‘نئی نسل کو بھی اپنی ثقافت ‘قومی ورثہ کے ساتھ ایسے ہی منسلک رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی کے باعث جہاں باقی شعبے شدید متاثر ہوئے تھے وہیں پاکستان سکرین ٹورزم سے بھی ہٹ گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو ثقافت ‘قومی ورثے اور زبان سے منسلک رکھنے کے لئے تعلیمی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ فلم کے چھوٹے چھوٹے پراجیکٹ اور ڈاکومنٹریز بنوائیں۔انہوں نے کہا کہ رواں موسم گرما کی سرکاری تعطیلات کے دوران پی ٹی وی اور ریڈیو پر وزارت اطلاعات کی جانب سے تیار کر دہ سمر انٹر شپ پروگرام شروع کیا جارہا ہے ‘اس پروگرام میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو بھی دعوت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی نئی نسل کو ثقافت سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنے والے تمام قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ اندرونی وبیرونی سطح پرتعلیم حاصل کرنے والوں کی کامیابی کیلئے دعاگوہوں۔روٹس سکول کے طلباء و طالبات نے مختلف پرفارمنسز کے ذریعے اپنے سکول کے پورے سال کا سفر شرکاء کے سامنے رکھا۔

30ویں سالگرہ کے دن کو ہمارے اردگرد دنیا کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔روٹس سکول نے دنیا کی نمایاں یونیورسٹیوں کے ساتھ بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔طلباء طالبات نے قدیم مصر ‘قدیم چین ‘وادی سندھ ‘ قدیم اور موجودہ یونان کے حوالے سے بھی پرفارمنس پیش کی۔تقریب کے اختتام پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔