الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ ،

تیاریاں مکمل بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کر سکیں گے، تمام ترقیاتی منصوبے اور کام روک لئے جائیں گے ،نوٹیفیکیشن آئندہ ماہ جاری ہونے کا امکان

جمعرات 26 اپریل 2018 17:46

الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کیلئے معطل کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ،نوٹیفیکیشن آئندہ ماہ جاری ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطا بق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں ، بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفیکیشن آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں جاری کرنے کا امکان ہے ، بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کر سکیں گے، تمام ترقیاتی منصوبے اور کام بھی روک لئے جائیں گے۔