رحمان ملک توہین عدالت کیس ، سپریم کورٹ نے غیر مشروط معافی مانگنے پر کارروائی ختم کردی

میر ے کان کے پردے دھماکے میں متاثر ہوئے ،سننے میں مسئلہ ہوگا، معاف کردیجیے گا ، الزامات لگ رہے ہیں، معافی چاہتا ہوں ،رحمان ملک

جمعرات 26 اپریل 2018 17:46

رحمان ملک توہین عدالت کیس ، سپریم کورٹ نے غیر مشروط معافی مانگنے پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی غیر مشروط معافی مانگنے پر ختم کر دی، رحمان ملک نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میر ے کان کے پردے دھماکے میں متاثر ہوئے ،سننے میں مسئلہ ہوگا، معاف کردیجیے گا ، الزامات لگ رہے ہیں، معافی چاہتا ہوں ۔ جمعرات کو سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت اونچی آواز میں بولنے پر رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا رحمان ملک آپ کبھی سینیٹر یا وزیر رہے ہیں، اپنی پوزیشن واضح کریں ، عدالت میں اس انداز سے بات کرتے ہیں ۔ سینیٹر رحمان ملک نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کے کان کے پردے دھماکے میں متاثر ہوئے ،سننے میں مسئلہ ہوگا، معاف کردیجیے گا ، الزامات لگ رہے ہیں، معافی چاہتا ہوں۔ رحمان ملک کے غیر مشروط معافی مانگنے پر عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی واپس لے لی۔