Live Updates

ْ میرے خلاف کیس بے بنیاد اور کھوکھلا ، عدالتی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، نواز شریف

ملک میں جمہوریت اور جبر کے درمیان جنگ جاری ہے، یہ جنگ اپنے ہی وطن میں لڑ ونگا ، اور مجھے یقین ہے کہ اس جنگ میں قانون کی بالادستی اور آئین کو فتح حاصل ہوگی،مجھے یقین ہے حکومتیں گرانے اور منتخب وزرائے اعظم کو ہٹانے کا یہ سلسلہ پاکستان میں اب ختم ہوگا سابق وزیراعظم نواز شریف کا امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو

جمعرات 26 اپریل 2018 17:41

ْ میرے خلاف کیس بے بنیاد اور کھوکھلا ، عدالتی انتقامی کارروائی کی جا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف کیس بے بنیاد اور کھوکھلا ہے عدالتی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے،ملک میں جمہوریت اور جبر کے درمیان جنگ جاری ہے،یہ جنگ اپنے ہی وطن میں لڑ ونگا ، اور مجھے یقین ہے کہ اس جنگ میں قانون کی بالادستی اور آئین کو فتح حاصل ہوگی،مجھے یقین ہے حکومتیں گرانے اور منتخب وزرائے اعظم کو ہٹانے کا یہ سلسلہ پاکستان میں اب ختم ہوگا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع انٹرویو میں نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف عدالتی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، جب کہ میری جنگ ملک میں جمہوریت اور جبر کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈٹ کر اس جنگ کو اپنے ہی وطن میں لڑ ونگا ، اور مجھے یقین ہے کہ اس جنگ میں قانون کی بالادستی اور آئین کو فتح حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف کیس بے بنیاد اور کھوکھلا ہے لیکن اگر مجھے سزا دینے کا تہیہ کر ہی لیا گیا ہے تو پھر میرے پاس کوئی چارہ نہیں رہ جاتا، تاہم مجھے یقین ہے کہ حکومتیں گرانے اور منتخب وزرائے اعظم کو ہٹانے کا یہ سلسلہ پاکستان میں اب ختم ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ انہیں اور مسلم لیگ(ن)کو مساوی مقابلے کی فضا سے محروم کیا جارہا ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں ہی شائع گیلپ سروے کے مطابق مسلم لیگ (ن)اب بھی پاکستان میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں سے زیادہ مقبول ہے اور اس کی برتری واضح ہے۔ مارچ 2018 کے گیلپ سروے کے مطابق مسلم لیگ(ن)عوام میں 36 فیصد، پی ٹی آئی 24 فیصد اور پیپلز پارٹی 17 فیصد مقبول ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان میں ن لیگ سب سے زیادہ مقبول ہے اور پاکستان تحریک انصاف سے 12 فیصد زیادہ مقبول ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات