طلباوطالبات واساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعرات 26 اپریل 2018 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) ادارہ تعلیم و تحقیق شعبہ ٹیکنالوجی ایجوکیشن پنجاب یونیورسٹی‘لاہور کے طلباوطالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ پرائمری سکول‘ شاہ پور کانجراہ‘لاہورکے طلباء و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے طیب اسلامیہ ہائی سکول‘ کرم علی شاہ روڈ‘ گلشن پارک‘ نشاط کالونی‘لاہور‘فالکن کیمبرج ماڈل ہائر سیکنڈری سکول‘ لاہور کینٹ‘الائیڈ گرلز ہائی سکول‘ باغبانپورہ کیمپس‘ سنگھ پورہ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ ترگڑھ‘شاہدرہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ملک پارک‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد567تھی۔