محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام خواتین کونسلروں کا تربیتی پروگرام جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر ڈویژنوں میں خواتین کونسلروں کا تربیتی پروگرام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبہ بھرمیں خواتین کونسلروں کو خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہی کیلئے تر بیت فراہم کی جا رہی ہے ۔ حکومت کی ہدایت پر وویمن پیکچز کے تحت متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین کی زیر نگرانی 3663سے زائد لیڈی کونسلروں کو تربیت دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :