Live Updates

جوڈرگیا وہ مرگیا،ووٹ کوعزت دو پرسمجھوتہ نہیں کرینگے،نوازشریف

جیل بھی چلا گیا توکارکن ثابت قدم رہیں،جماعت میں اکثریت بہادرلوگوں کی ہے،آج میرےساتھ مشکل وقت کےساتھی کھڑے ہیں،جوپارٹی چھوڑگئےوہ ہم میں سےنہیں تھے،کچھ اوربھی جائیں گے۔ قائد مسلم لیگ ن کا پارٹی کارکنان سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 اپریل 2018 17:01

جوڈرگیا وہ مرگیا،ووٹ کوعزت دو پرسمجھوتہ نہیں کرینگے،نوازشریف
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کارکنان کو عدل بحالی اور ووٹ کوعزت دوتحریک تیز کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ جوڈرگیا وہ مرگیا،ووٹ کوعزت دو پرسمجھوتہ نہیں کرینگے،میں ،شہباز شریف ،حمزہ اور مریم ملکر عوامی رابطہ مہم چلائیں گے،ماہ رمضان میں سحروافطار ہی ہماری الیکشن مہم ہوگی،نیب میں سڑک چوری کرنے کا ایک نیامقدمہ آرہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی زیرصدارت عوامی نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نواز شریف نے عدل بحالی اور ووٹ کوعزت دوتحریک تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ نوازشریف نے کہا کہ بھٹودورمیں تمام فیکٹریوں کوتحویل میں دیا گیا۔1937ء سے لگی فیکٹری مفت میں لے لی۔

(جاری ہے)

اس پربات نہیں کی جاتی۔ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ بیرون ملک گئے توفیکٹری کیسے لگا لی؟ اس سے پہلے بھی میں سات سال جلاوطن اور اٹک قلعے میں 14مہینے تک بند رہا۔

پھر اس کے بعد اللہ نے مجھے ملک کاتیسری بار وزیراعظم بنادیا۔ یہ سلسلہ ختم ہوجانا چاہیے تھا۔ لیکن اتنی زیادتی اس حد تک نہیں جانی چاہیے تھی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگی کارکنان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ میری پارٹی کے اندر اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جوڈرنے والے یا گھبرانے والے لوگ نہیں ہے۔ میں بھی انسان ہوں ، غلطیاں بھی ہوتی ہیں۔

میں عام انسان سے بھی کمزور آدمی ہوں گا ۔ لیکن مجھے ملک وقوم سے محبت ہے۔ میرے بارے قیاس آرائی ہوتی ہے کہ لندن چلا گیا واپس نہیں آئیں گے۔ لندن جانا ضروری تھا اہلیہ کو دیکھنے گیا اور واپس آگیا۔ میں قیاس آرائی کرنے والوں سے سوال کرتا ہوں کہ کیوں اس طرح کی قیاس آرائی کرتے ہوجوجھوٹی پڑ جاتی ہے۔وعدہ کروقیاس آرائی نہیں کروگے۔انہوں نے کہاکہ ذولفقار بھٹو، ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو اور تیسری شخصیت یہ ناچیز ہے ۔

عوام نے مجھے بے پناہ محبت سے نوازا ہے۔کسی بھی وزیراعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔ روایت پڑ گئی کہ پھانسی دے دو، جلاوطن کردو، جیل میں ڈال دو، یہ صرف سیاستدانوں کیخلاف ہوتا رہا ہے۔ یہ سلسلہ پچھلے 70سال سے جاری ہے۔بھارت میں کبھی کسی وزیراعظم کوپھانسی نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ یہ میری ذات کی بات نہیں ہے بلکہ اس کاتعلق پاکستان سے ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبے لگ رہے تھے۔10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ لوڈشیڈنگ کوعملاً ختم کردیا ہے۔تربیلا فور ، نیلم جہلم جیسے منصوبوں کوچلایا ہے ۔بڑی محنت کی ہے۔ایل این جی ، کوئلے پربھی چلنے والے بھی منصوبے لگائے گئے ہیں۔ یہ سارے منصوبے پچھلے چارسالوں میں لگے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ملک میں لاہور اسلام آباد موٹروے کے علاوہ کوئی سڑک نہیں تھی ۔

لیکن ہم نے سڑکیں بنائیں۔انہوں نے کہاکہ نیب کا ایک نیا مقدمہ تیار ہورہا ہے دیکھو کب آتا ہے۔مجھ پرالزام ہے کہ میں نے رائے ونڈ میں ایک سڑک بنائی۔ 20فٹ کی سڑک 24فٹ کردی ہے۔نوازشریف نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب بنا تومیں پہلی سڑک بنائی ۔جنرل ضیاء الحق مرحوم نے مجھے شاباش دی کہ بڑی کمال کی سڑک بنائی ہے۔ لاہور اسلام آباد موٹروے 6روریہ تھی محترمہ نے چار رویہ کرنے کی سمری دستخط کی۔

لیکن ہم نے پھر چھ رویہ کردی۔انہوں نے کہاکہ فوج، پولیس، بچوں ی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کوعزت دو پرفوکس رکھناہوگا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسی سے ملک ترقی کرے گا۔دوچار جوگئے ہیں وہ کبھی بھی ہمارے نہیں تھے وہ نہ تھے اور نہ ہوں گے۔ یہ فصلی بٹیرے ہوتے ہیں ۔الیکشن سے 2چار مہینے ایسے ہی ہوتا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات