اورنج لائن چائنہ کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک تحفہ ہے۔۔ چائنیزوزیر اعظم

بھارت پاکستانی چینلز کے ذریعےپراپگینڈا بند کرے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 اپریل 2018 16:45

اورنج لائن چائنہ کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک تحفہ ہے۔۔ چائنیزوزیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ایک نجی چینل کی جانب سے ایک حالیہ رپورٹ میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا گیا کہ حکومت چائنہ اورنج لائن ٹرین کی پاکستان میں تعمیر کے خلاف تھی اور اس بنا پر وہ شہباز شریف اور نواز شریف سے سخت نالاں ہیں اور سی پیک کی معاہداتی یا داشت میں جو منصوبے شامل تھے ان میں اورنج لائن منصوبہ سرے سے تھا ہی نہیں اور اسکو وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور نواز شریف کی جانب سے زبر دستی اس منصوبے میں شامل کروایا گیا اور اب چائنہ حکومت اس بات کا برملا اظہار کر رہی ہے اور برہم ہے۔

درحقیقت بات کچھ یو ں ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ترقی کے دشمنوں کیلئے یہ بات ابھی بھی ہضم کرنا دشوار ہے کہ پاکستان میں اتنا بڑا ترقیاتی منصوبہ کیسے وجود میں آ گیا۔

(جاری ہے)

انہی لوگوں نے پاکستان میں مقیم اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر پہلے بھی اس منصوبے کی راہ میں کانٹے پھیلائے اور اس منصوبے کو 22 ماہ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور جب خدا نے سچ کا ساتھ دیا اور اورنج لائن منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز ہوا تو یہ بات پھر پاکستان دشمن تنظیموں کیلئے ناگوار ثابت ہوئی اور ایک نئی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

جب دو حکومتیں کوئی معاہدہ پر دستخط کرتی ہیں تو وہ اس کو مکمل طور پر تسلیم کرتی ہیں اور اس کے قواعد و ضوابط سے واقفیت بھی رکھتی ہیں اس لئے اس طرح کے اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں کا مقصد محض پاکستان کی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔ 15دسمبر 2015 کو چائنیزوزیر اعظم لی کی کیانگ نے چائنہ کے شہر زنگ زو میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مخاطب ہوتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین چائنہ حکومت کی جانب سے پاکستان کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔

اور اس منصوبہ پر تیزی سے ہونے والے بہترین کام کو بھی سراہا۔ لہٰذا اس طرح کے الزامات کا سچائی سے تو کوئی تعلق نہیں اگرچہ ان تنظیموں اور ان کے شراکت داروں سے ضرور ہے جو ایک سازش کے زریعے پاکستان کی ترقی کی راہ میں منظم حکمت عملی کے تحت عمل پیرا ہیں۔‎